گوجرانوالہ، خرچہ مانگنے پرشوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں خرچہ مانگنے پر شوہر نے تیز دھار آلے سے بیوی کو قتل کردیا ۔  گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ دھلے کے علاقہ پرانا دھلے میں قتل کی لرزہ خیز وارادات ہوئی جس میں شوہر نے خرچہ مانگنے پر بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا ۔ ملزم عمران کی خانیوال کی رہائشی زینب سے 8 سال قبل شادی ہوئی تھی جس کے بعد اکثر خرچے کے معاملے پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا ۔دوسری جانب مقتولہ کے والد نے کہا کہ عمران شادی کے بعد سے کوئی…

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ،رشتے کے تنازع پرکزن نے کزن کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں رشتے کے تنازع پر کزن نے فائرنگ کر کے کزن کو قتل کردیا ۔  گوجرانوالہ کے علاقے فیض رسول میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں کزن نے کزن کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ملزم محبوب کی اویس کے گھر سے منگنی ٹوٹی تھی جس پر ملزم نے فائرنگ کردی۔ ملزم کی فائرنگ سے اویس نامی شخص جاں بحق ہو گیا ۔پولیس نے مقتول اویس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں

وردی پہن کر 10 سال شہریوں کا چالان کرنیوالا جعلی ٹریفک وارڈن گرفتار

 وردی پہن کر 10 سال تک شہریوں کے چالان کرنیوالے جعلی ٹریفک وارڈن کو گرفتار کر لیا گیا۔ گجرات کا رہائشی شہزاد مختلف شہروں میں خود ساختہ ناکے لگا کر دس سال تک شہریوں کے چالان کرکے انہیں باقاعدہ طور پر جعلی رسیدیں بھی دیتا تھا جبکہ چالان نہ کرنے پر رشوت لے لیتا تھا۔ اس بارے علم ہونے پر ٹریفک وارڈن ظہیر کمانڈو نے جعلی وارڈن کو شیخوپورہ موڑ سے پکڑ لیا۔ سٹی ٹریفک پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ نوسرباز کے قبضے سے جعلی سروس بک، چالانوں کی…

مزید پڑھیں

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنے والے مجرم کو27سال قید

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پرفائرنگ کرنے والے مجرم کو27سال قیدکی سزا سنا دی گئی ،عدالت نے سہولت کاری کے الزام میں گرفتار 4 ملزموں کو بری کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی عدالت کے جج علی عمران نے مجرم عابد حسین کو سزاسنائی،عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔عدالت نے مجرم کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے اوراستعمال کے جرم میں مزید3 سال قید کابھی حکم دیدیاجبکہ سہولت کاری کے الزام میں گرفتار4 ملزمان بری کر دیئے۔ واضح رہے کہ مجرم نے سابق وزیرداخلہ کونارووال میں…

مزید پڑھیں

” وہ سامنے یونان ہے، کشتی میں جائیں گے لیکن تھوڑی دیر رکیں

سمگلر انہیں وہاں اتار کر انہیں اشار ے سے بتایا کہ سامنے یونان ہے ، کشتی کے ذریعے ہمیں وہاں پہنچایا جائےگا، آپ تھوڑی دیر رکیں میں کھانا  لیکر آتا ہوں اور انہیں وہاں بیٹھا کر خود فرار ہوگیا ، جبکہ وہ 13افراد تمام رات دریائے چناب کے کنارے پڑے رہے۔ علی الصبح ایک ٹریکٹر ٹرالی والا دریا سے ریت بھرنے آیا تو انہیں افراد نے اس سے کہا ہم پاکستانی ہیں اوربارڈر کراس کرکے یونان میں داخل ہونا چاہتے ہیں اس نے بتایا کہ میں بھی پاکستانی ہوں اوریہ…

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ میں نہر کے کنارے موجود شہریوں نے ایسی چیزتیرتے ہوئے دیکھ لی کہ دوڑیں لگ گئی، دو نوجوان لڑکیوں کی ۔ ۔ ۔

 گوجرانوالہ میں نہر اپر چناب سے دو لڑکیوں کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔  گوجرانوالہ نہر اپر چناب میں دو مختلف مقامات پر لڑکیوں کی نعشیں تیرتی دیکھ کر علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کی، پولیس نے نعشوں کو نہر سے نکال کر اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ لاشوں پر زخموں کے نشانات واضح نظر آ رہے ہیں، پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تاحال شناخت تو نہیں…

مزید پڑھیں

زہریلی گولیاں کھا کر نوجوان کی خودکشی ، ایک ہی خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ

صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں ایک نوجوان راحیل نے خودکشی کرلی، یہ اس خاندان میں خودکشی کا ساتواں واقعہ ہے۔زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرنے والے نوجوان راحیل کا تعلق کامونکی کے محلہ محمد نگر سے ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے یہاں آباد یہ خاندان راحیل کے دادا تاجدین المعروف پھلاں والی سرکار کے نام سے مشہور ہے۔ایک ہی گھر میں رہائش پذیر اس خاندان میں 15 سال پہلے راحیل کی چچی نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کی تھی۔واقعے کے کچھ عرصہ بعد راحیل کی…

مزید پڑھیں

گوجرانوالہ، فائرنگ سے جنرل کونسلر اور بیٹا قتل ، دوسرا بیٹا زخمی

گوجرانوالہ، فائرنگ سے جنرل کونسلر اور بیٹا قتل ، دوسرا بیٹا زخمی گوجرانوالہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے جنرل کونسلر شوکت علی اپنے بیٹے سمیت قتل ہوگئے، فائرنگ سے مقتول کا دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شہباز الٰہی کا کہناہے کہ گوجرانوالہ کے علاقے راجکوٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شوکت علی کا بیٹا موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا دوسرا بیٹا زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو…

مزید پڑھیں

لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کا حل کیا ہے؟چیف ٹریفک آفیسر نے حیران کن انکشاف کر دیا

ٹریفک مسائل کا رونا تو ہر کوئی روتا ہے، مگر ان دن بدن بڑھتے مسائل میں ہمارا غلط رویہ بھی بہت حد تک کارفرما ہے۔ جلد بازی کی وجہ سے سگنلز کی پروا نہ کرنا ایک معمول بن چکا ہے، کوئی اس عمل کو غلط سمجھنے کو تیار نہیں۔ موٹر سائیکل سوار ہو یا گاڑی میں سفر کرنے والا شخص اُسے کوئی پروا نہیں کہ کوئی اس کی غلط ڈرائیونگ کا شکار بھی ہو سکتا ہے۔ لاقانونیت کی وجہ سے اگرچہ اس ذہنی پسماندگی پر قابو پانا مشکل ہے مگر…

مزید پڑھیں

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 2رنز سے شکست دے دی پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی 20 میچ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ تفصیلات کے مطابق سنسنی خیز مقابلے میں شاہینوں نے ایسی پرواز کی کہ کیویز بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی ، پاکستانی باؤلر ز …

مزید پڑھیں