ورزش نہ کرنا ڈپریشن کا سبب بن سکتا ہے

ورزش ہماری ذہنی ، جسمانی اور جذباتی صحت کے لیے بہت ضروری ہے . برطانیہ کی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ورزش ترک کر دینا نہ صرف صحت کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ڈپریشن کی علامات پیدا کرنےکا سبب بھی بن سکتا ہے . عام طور پر ہم ورزش کو وزن کم کرنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں جبکہ یہ صحت مند طرز زندگی کی بنیاد ہے . ڈپریشن ، اینزائٹی ، بلڈ پریشر اور شوگر کے امراض کی ورزش کے ذریعے روک تھام ممکن ہے . ایک خوشگوار…

مزید پڑھیں

کرکٹ ورلڈ کپ تک کپتان اور کوچ بدیل نہیں ہوگا، احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ تک کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر کو پیغام بھجوایا ہے کہ بورڈ میں انتظامی تبدیلی کے بعد ٹیم میںچھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ایسا کوئی پروگرام یا ارادہ ہے ۔ دونوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں ۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے مکی…

مزید پڑھیں

اابوظبی ٹیسٹ : آسٹریلیا پاکستان میچ کیلئے داخلہ مفت

ابوظبی: شیخ زاید اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچ دیکھنے کیلئے داخلہ مفت ہو گا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ تعداد میں شائقین کو اسٹیڈیم میں لانے کی غرض سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان دونوں کیلئے یہ ٹیسٹ اہمیت کا حامل ہے اس ٹیسٹ کے جیتنے پر سیریز کی ہار جیت کا فیصلہ بھی ہونا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے منہ سے جیت چھین لی تھی اور چوتھی اننگز میں شاندار کھیل پیش کرتے…

مزید پڑھیں

ٹیسٹ کیپ کی خوشخبری پہلے والدہ کو سنائی، میر حمزہ

ابو ظبی:آسٹریلیا کے خلاف ابو ظبی میں کیریئر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان فاسٹ بولر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کیپ ملنے کی خوشخبری سب سے پہلے والدہ کو سنائی۔ انہوں نے وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل قرار دیا ہے ۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ 1992 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد کراچی کے معروف "پاکستان کرکٹ کلب” سے وابستہ ہوئے، انڈر ۔17 اورانڈر۔ 19کے بعد کراچی کیلئے دسمبر 2012ء میں محمد سمیع کی قیادت میں لاہور شالیمار کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم میں…

مزید پڑھیں

پاکستانی نوجوان نے برٹش باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی

لندن:برطانوی نژاد پاکستانی نوجوان نے باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ جیت لی ۔ راحت علی شاہ برطانیہ میں تن سازی کی چیمپیئن شپ جیت کر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور ایشین باڈی بلڈر بھی بن گئے۔ یوکے بی ایف ایف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نوٹنگھم میں منعقدہ برٹش باڈی بلڈنگ چیمپئین شپ مقابلوں کی مینز ماسٹرز فزیک کیٹگری میں 20 تن ساز شریک ہوئے جن میں راحت علی شاہ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے راحت اللہ شاہ نے2ہفتے پہلے اسپین میں منعقدہ آرنلڈ…

مزید پڑھیں

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا احتساب

وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر ایف آئی اے نے وزیر مملکت برائے داخلہ کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ذرائع نے بتایا وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کے خلاف لگنے والے الزامات کا سختی سے نوٹس لیا اور جواب طلبی کی گئی۔ شہریار خان آفریدی نے شفاف تحقیقات کرانے اور اصل کرداروں کو سامنے لانے کی استدعا کی۔جس کے بعد ڈی جی ایف آئی اے کو شفاف تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو ایف…

مزید پڑھیں

اختیارات خود نہیں رکھنا چاہتا، کمیٹی بناوں گا ،احسان مانی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا ہے کہ پی سی بی میں کرکٹ کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہو گیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کو مکمل طور پر پاکستان واپس لانے کیلئے پر عزم ہیں اور یہ لیگ ہوم گراونڈز پر کھیلی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کمیٹی سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی اور یہی کھیل کے تمام امور سنبھالے گی۔ اس حوالے سے مشاورت شروع ہوچکی ہے کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن جس سابق کرکٹر کے بارے میں محسوس ہوا…

مزید پڑھیں

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ کے خاتمے کافیصلہ کرے

پاکستانی سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کرنے کی تجویز دیدی۔ میچ میں شریک کھلاڑیوں اورکوچنگ اسٹاف کے بغیر کوئی طویل فارمیٹ کا میچ نہیں دیکھتا۔ براڈ کاسٹرز کو بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں رہی اس لئے وقت آگیا ہے کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرلینا چاہئے۔ عاقب جاوید نے کہا کہ جن ملکوں کو طویل فارمیٹ کے میچز کھیلنا ہیں وہ آپس میں طے کر کے کھیل لیا کریں۔ دبئی ٹیسٹ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں…

مزید پڑھیں

آل پاکستان نیزہ بازی مقابلے،400گھڑسواروں کی شرکت

پاکستان نیزہ بازی کے مقابلوں کا اہتمام شورکوٹ کینٹ میں کیا گیا جہاں ملک بھر سے 70ٹیمیں شریک ہوئیں، فائنل میں ساہیوال، جھنگ اور لاہورکے گھڑ سواروں نے کامیابیاں حاصل کیں۔ شورکوٹ کینٹ میں ہونے والے آل پاکستان نیزہ بازی کے مقابلوں میںپورے پاکستان سے 400 سے زائد گھڑ سواروں کی 70 ٹیمیں شریک ہوئیں، نیزہ بازی کے سنگل، فور اور سیکشن مقابلوں میں ملک بھر سے آئے گھڑ سواروں نے بھرپور طریقے سے میخیں اکھیڑ کر شائقین سے خوب داد حاصل کی۔سیکشن مقابلوں میں قطب کلب ٹوبہ ٹیک سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل…

مزید پڑھیں

سوشل میڈیا پر تمام اکاؤنٹس جعلی تصور کیے جائیں

نئے ڈی جی آئی ایس آئی سمیت کسی افسر کا سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ نہیں . آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاک فوج کا سوشل میڈیا پر واحد آفیشل اکاؤنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر ہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوا تمام اکاؤنٹس جعلی تصور کیے جائیں

مزید پڑھیں