گومل یونیورسٹی کی مارکس شیٹ میں طالب علم کو 3 لاکھ مارکس مل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان یونیورسٹی کی غفلت یا پھر دریا دلی ، اتنے مارکس دیے جو طالب علم نے سوچے بھی نہیں تھے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم گومل یونی ورسٹی نے طالب علم کو 330 نمبروں کی جگہ 3 لاکھ 27 ہزار 3 نمبر دے دیے۔ طالب علم محمد ارباز علی کی بی ایس سی پارٹ ٹو کی مارکس شیٹ میں 550 میں سے حاصل کردہ مارکس تین لاکھ ستائیس ہزار مارکس انگریزی الفاظ میں لکھے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ رجسٹرار نے اسے کمپیوٹر کی غلطی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں

محبت میں گرفتار امريکی خاتون سيالکوٹ پہنچ گئی

سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی کے لیے امریکی خاتون سیالکوٹ پہنچ گئی۔ اکتالیس سالہ ماریہ ہیلینا اور اکیس سالہ کاشف کی دس ماہ پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دوستی ہوئی، جس کے بعد ماریہ شادی کے لیے پاکستان آئی ہے۔ امریکی خاتون ماریہ ہیلینا اسلام قبول کرنے کے بعد کاشف سے شادی کریں گی، ماریہ کا کہنا ہے پاکستان آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔ کاشف کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور تقریب میں دولہے کے والدین سمیت عزیز و اقارب شرکت…

مزید پڑھیں

اب ہاتھی صرف چلے گا نہیں اڑے گا بھی

ہالی ووڈ کی اینیمیٹڈ فینٹیسی فلم ڈمبو کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، جس میں ہاتھی صرف چلتا نہیں اڑتا بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ فلم آئندہ برس انتیس مارچ کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔ ایکشن سے بھرپور اینیمیٹڈ فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فینٹیسی فلم جسٹس لیگ ڈارک کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جے اولیویا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، جوغیر معمولی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجاتے…

مزید پڑھیں

دنیا کے سب سے نالائق ڈاکو

دنیا کے سب سے نالائق ڈاکو

لٹیروں کا ایک گروہ ایک دکان میں داخل ہو۔ مالک انھیں کہے کہ بعد میں آنا، میرے پاس ابھی پیسے نہیں، وہ چلے جائیں اور شام کو دوبارہ آئیں تو پولیس ان کی منتظر ہو۔ یہ کسی مزاحیہ فلم کا منظر لگتا ہے لیکن بیلجیئم میں ای سگریٹ کی دکان کے مالک کے ساتھ حقیقت میں یہ واقعہ پیش آیا۔ چھ ڈاکو چارلیروئے کے نواح میں ڈیڈیئر نامی شہری کی دکان کو دن دیہاڑے لوٹنے کے ارادے سے داخل ہوئے۔ سیلز مین نے انھیں کہا کہ بہتر ہو گا کہ…

مزید پڑھیں

ایک موٹرسائیکل پر دوسری موٹرسائیکل ,خاتون اور سامان

شہر اقتدار میں اپ نے پنڈی بوائز کو ون ویلنگ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا یہ پنڈی بوائز وہ ہے جو اپنی وجہ شہرت کی بنا پر نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک میں بھی کافی توجہ کا مرکز رہے ہیں مندرجہ بالا تصویر بھی شاید کسی ماضی کے پنڈی بوائے کی ہے جو اپنی موٹر سائیکل پر ایک اور موٹر سائیکل کے ساتھ خاتون اور سامان کے ساتھ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے پر تیز لین میں بلا خوف وخطر سفر کر رہا ہے جہاں حکومت ہیلمٹ کے استعمال پر…

مزید پڑھیں

زندگی ایسے بدلے گی کچھ اس طرح : تنقید سے تنگ افراد کے لیے خاص کر

اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے ایسے لوگوں کی باتوں کو نظر انداز کرنا جن کے بارے میں سوچتے رہنا ان کو اس طرح نظر انداز کیا جاسکتا ہے یا ان پر غور نہیں کیا جاسکتا جس طرح کے کوئی پاگل آتا ہے اور آپ کو کچھ کہتا جاتا ہے اس کی بجائے کے آپ اس کے بعد  داس دن تک سوچوں لیکن نہیں آپ نہیں سوچوں گے . لیکن جب کوئی عام انسان آپ کو کچھ برا کہتا ہے یا کچھ بھی بول دیتا ہے تو آپ اس…

مزید پڑھیں

عمران خان صاحب!۔۔۔ زبان کا کہا مارتا ہے !

ایک عرصہ لگتا ہے سمجھنے میں کہ مشکل سوالات سے ہی حل جنم لیتا ہے۔ سوال کے بغیر علم کا کوئی وجود ممکن نہیں اور علم کے بغیر معاشرہ قائم نہیں رہ سکتا۔ قوموں پر مشکل حالات آیا کرتے ہیں، سونا چوٹ کے بعد ہی کندن بنتا ہے۔ لیکن ان اقوام میں عظیم وہی ہوتی ہیں جن میں فیصلہ کرنے کی استطاعت ہوتی ہے، جو مشکل و سخت فیصلے سے گھبرایا نہیں کرتیں۔ مشکل کا سامنا کئے بغیر اس کا حل ممکن نہیں ہے۔ ایسے ہی کچھ حالات مملکتِ خداد…

مزید پڑھیں

سیاست کی سزا

میاں نواز شریف کا وزن کم محسوس ہو رہا تھا اور چہرے سے شادابی عنقا تھی تاہم لہجہ پہلے سے زیادہ توانا تھا‘ وہ مطمئن بھی دکھائی دیتے تھے‘ یوں محسوس ہوتا تھا وہ اب ہر قسم کے نتائج بھگتنے کےلئے تیار ہیں‘ جیل نے مریم نواز پر بھی اثر کیا تھا‘ وہ بھی کمزور دکھائی دیتی تھیں لیکن وہ بہت کمپوزڈ تھیں‘ وہ ہر سوال کا سوچ سمجھ کر جواب دے رہی تھیں ‘ کیپٹن صفدر بیمار اور کمزور دکھائی دے رہے تھے‘ ان کی گردن پر جھریاں پڑ…

مزید پڑھیں