ڈالر کی قدر 150 روپے تک ؟

ڈالر کی قدر 150 روپے تک پہنچنے کی پیشن گوئی، عالمی مانیٹری ادارے فچ سلوشنز نے مالی 2019 تک اختتام تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مزید اور تاریخی اضافے کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال سے متعلق عالمی مانیٹری ادارے فچ سلوشنز نے تجزیاتی رپورٹ جاری کی ہے۔
مانیٹری ادارے فچ سلوشنز کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ مالی 2019 تک اختتام تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔ عالمی مانیٹری ادارے فچ سلوشنز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کیلئے اب بھی آئی ایم ایف کی ضرورت ہے۔

تاہم پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ ہونے میں مزید کئی ماہ لگیں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment