پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے،- عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عہد کیا ہے کہ پاکستان کو ریاستِ مدینہ کے اصولوں پر چلائیں گے۔کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبہ سے ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اسکی سوچ سے ہوتی ہے۔ جو انسان جتنے بڑے خواب دیکھتا ہے۔جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے۔ ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کے لئے تیار کرتی ہے۔ انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے۔ اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں۔ برا وقت انسان کو سبق سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 3 طرح کے نظام تعلیم نے مسائل کو جنم دیا ۔ مختلف طبقوں کے لئے مختلف نظام تعلیم کی کسی معاشرے میں گنجائش نہیں ہوتی۔ کوشش ہے کہ ملک بھر میں یکساں اور معیاری نصابِ تعلیم رائج کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ مختلف وجوہ پر بلوچستان ملک کے باقی حصوں سے پیچھے رہ گیا ۔ پوری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور خصوصا طالب علموں کو تعلیم کے مواقع کی فراہمی کے لئے کام کیا جائے۔ د ریں اثناء عمران خان نے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاروں کو تمام سہو لتیں فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائےگی ۔منگل کو تیل و گیس کے شعبہ میں اطالوی ملٹی نیشنل کمپنی کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔وزیر اعظم نے ای این آئی کی طرف سے پاکستان میں کاروبار کو وسعت دینے میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تیل وگیس کی تلاش وپیداوار سمیت مختلف شعبوں میں موجود وسیع مواقعوں سے استفادہ کیلئے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment