پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ پھر شادی پنجاب میںلازمی قرار۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے90شاہراہ قائد اعظم پر تھیلے سیمیا کے مریضوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعلیٰ تھیلے سیمیا کے بچوں میں گھل مل گئے۔ وزیراعلیٰ نے مریض بچوں سے ہاتھ ملایا، انہیں پیار کیا اور ان سے گپ شپ کی۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے ہمارے گلشن کا پھول ہیں۔ ہم اپنے گلشن میں مہکنے والے ان پھولوں کو مرجھانے نہیں دیں گے ۔تھیلے سیمیا جیسے موذی مرض سے بچاؤ کیلئے بھرپور آگاہی مہم چلانا ضروری ہے۔…

مزید پڑھیں