وزیراعظم کا 5 وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ۔ کس کس عہدے دار کو ہٹایا جائے گا؟

وزیراعظم کا 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے 5 وزراء کی کارگردگی سے انتہائی ناخوش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے 5 وزراء کو برطرف کرنے یا ان کی وزارت تبدیلی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جن 5 وزراء سے وزارتیں واپس لیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، ان وزراء کی 100 روزہ کارگردگی مایوس کن رہی۔ یہ وزراء اپنی وزارتوں کے تحت نہ کوئی خاطر خواہ کام کر سکے، نہ ہی وزارتوں کو بہتر انداز میں چلا سکے۔ان وزراء کی بیوروکریسی سے ہم آہنگی بھی قائم نہ ہو سکی۔ اسی باعث ان وزراء کو فارغ کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جن وزارتوں سے وزراء کو فارغ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، ان میں وزارت خزانہ، منصوبہ بندی، صحت، بین الصوبائی رابطہ اور لیبر شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment