وزیراعظم کا 5 وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ۔ کس کس عہدے دار کو ہٹایا جائے گا؟

وزیراعظم کا 5 وزراء کو برطرف کرنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی کابینہ کے 5 وزراء کی کارگردگی سے انتہائی ناخوش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے اصلاحاتی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے 5 وزراء کو برطرف کرنے یا ان کی وزارت تبدیلی کرنے پر غور کیا جا رہا…

مزید پڑھیں

پنجاب حکومت نے مزدوروں کی کم سے کم مزدوری تہہ کر دی ہے ۔ اب کم سے کم کتنے پیسے دیے جائیں گے؟

پنجاب میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 15 ہزار روپے کردی گئی، تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے صوبے کیلئے نئی لیبر پالیسی کا اعلان کردیا، صنعتی مزدوروں کیلئے 4 ہزار فلیٹس کی تعمیر اور خصوصی شکایت سیل کے قیام کا بھی اعلان۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ابتدائی 100 دنوں کی کامیاب تکمیل کے تناظر میں محکمہ لیبرو انسانی وسائل پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے ملازمین اور کارکنان کی سماجی و معاشی بہتری کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب لیبر پالیسی…

مزید پڑھیں

امریکا کے لیے کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے۔ وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم پاکستان نے امریکی واشنگٹن پوسٹ کوانٹرویومیں کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹوئٹرپرجنگ نہیں کر رہا، امریکی صدرکوتاریخ کے بارے میں درست حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، پاکستان بہت سالوں تک اپنے ملک میں امریکا کی جنگ لڑتا رہا ہے، ہم نے امریکا کی جنگ کو پاکستان میں لا کر بہت نقصان اٹھایا ہے، امریکا کے لیے کرائے کی بندوق نہیں بن سکتے اوراب پاکستان کی حکومت وہی کرے گی جو پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب میں حکومت میں…

مزید پڑھیں

اب نیب تبدیل نہ ہوں۔ ہم نے نیب کو بھگت لیا اب دوسرے بھی بھگتیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں نیب جیسا ہے ویسا ہی رہے، ہم نے تونیب کو بھگت لیا اب دوسرے بھی بھگتیں،شہبازشریف کو کس جرم میں جیل میں رکھا ہوا ہے؟ کوئی توپوچھے احتساب کس طرح ہورہا ہے؟ کیا صاف پانی یا آشیانہ میں کرپشن ثابت ہوئی؟ انہوں نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا مانتی تھی کہ 2013ء سے 2017ء تک پاکستان کی معیشت مستحکم تھی۔ ڈالر کو مصنوعی…

مزید پڑھیں

امریکی صدر کے خط کا جواب دینے کاوزیراعظم کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر کی طرف سے بھیجے گئے خط پر مثبت رد عمل دینا کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم نے و زارت خارجہ کو امریکی صدر کا خط دے کر جواب تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بھیجے گئے خط میں افغان مفاہمتی عمل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی…

مزید پڑھیں

بھانڈوں اور مراثیوں کی بات کا جواب نہیں دیتا ۔ سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے فیاض الحسن چوہان کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے فیاض الحسن چوہان کی تنقید بارے سوال کیا تو سعد رفیق نے کہا کہ چار دہائیوں سے سیاست کر رہا ہوں ، پی ٹی آئی کے بھانڈوں اور مراثیوں کی بات کا جواب نہیں دیتا ۔

مزید پڑھیں

چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنی جانے کے بعد کونسی اہم تحریک کو جاری رکھنے کی ہدایت کردی؟

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے واٹر سمپوزیم کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سیکریٹری آبی وسائل نے بتایا کہ سمپوزیم کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دی، وزیر اعظم عمران خان کمیٹی کے سربراہ جبکہ وزیر اعلیٰ اور متعلقہ حکام رکن ہیں۔ سمپوزیم کی سفارشات کو واٹر پالیسی کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں جبکہ چاروں صوبوں سے پانی سے متعلق منصوبہ بندی مانگی ہے۔سیکریٹری آبی وسائل نے کہا…

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ اپنی ہی ٹیم کا احتساب شروع۔ کون رہے گا اورکون عہدہ چھوڑے گا؟

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کھلاڑیوں کا احتساب بھی شروع کر دیا۔وفاقی کابینہ کے پیر کو طلب کیے گئے اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں کی کارگردگی پر بریفنگ لی جائے گی۔پر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کے لیے دس منٹ دئیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے100 دن میں کسی وزیر اور مشیر نے کیا کارگردگی دکھائی؟ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا خصوصی اجلاس پیر کی صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم آفس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں وزارتوں اور ڈیژنوں کو اپنی کارگردگی دکھانے کا…

مزید پڑھیں

چیئرمین نیب کی وزیراعظم سے ملاقات اہم فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب نے ملاقات کی ہے جس میں کرپشن کے خاتمہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی جس میں کرپشن کے خاتمہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم نے چیئرمین نیب کو کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے نیب کی کارکردگی پر تنقید…

مزید پڑھیں

ایسے ممالک جہاں پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں تو ابھی چیک کریں۔

گزشتہ دنوں پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا تیسرا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا تھا جس کو رکھنے والے 35 ممالک میں ویزا لگوائے بغیر جاسکتے ہیں۔ اکستانیوں کے لیے ان ممالک کی تعداد 35 ہے مگر ان میں سے بھی صرف 8 ممالک ایسے ہیں جو بغیر ویزا کے پاکستانیوں کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیتے ہیں (دنوں کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے)۔ باق ممالک میں آپ کو وہاں پہنچنے…

مزید پڑھیں