اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو جیل میں کون سی کلاس میں رکھا جائے گا؟ بڑا فیصلہ کر لیا گیا

نیب نے قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم جج سید نجم الحسن نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا اور اب شہباز شریف کو جیل میں بی کلاس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شہباز شریف کو بی کلاس دینے کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اور اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہباز شریف کو جیل کے کچن کے ساتھ بیرک میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں بی کلاس کے تحت ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور میٹرس کی سہولیات دی جائیں گی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment