انڈوں کی بات انڈوں پر آگئی ۔ مریم اورنگزیب نے انڈے لا کر کیا کہا؟

ن لیگ کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پارٹی صدر شہباز شریف کی لاہور میں نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر انڈوں کا کریٹ اٹھا لائیں۔ ذرائع کے مطابق میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیرا عظم مہنگائی ختم نہیں کر سکتے، اس لیے عوام کو انڈے دیں گے۔ عمران خان بے روزگاری بھی ختم نہیں کر سکتے لیکن عوام کو انڈے دیں گے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں لینی ہیں تو انڈوں میں تلاش کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ ان کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ شہباز شریف کا میڈیکل بورڈ 2 ہفتے کی تاخیر سے بنایا گیا۔ ا انہوں نے مزید کہا کہ آج کسان پریشان ہیں لیکن عثمان بزدار گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے میں مصروف ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment