وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس ثاقب نثار کے سامنے ہی کون سی بات کر دی؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی لازم و ملزوم ہیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے پانا مہ لیکس کا فیصلہ کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی تھی۔انتخابات ہوتے تھے قانون پر عملدر آمد نہیں ہوتا تھا۔کسی نے نہیںسوچا تھا وزیراعظم بھی قانون کے تابع ہوگا۔ پاکستان میں ادارے خود مختار ہورہے ہیں۔قانون سازی کےلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔ 6 نئے قانون اسمبلی میں لے کر آرہے ہیں۔آنے والے دنوں میں قرضوں سے نکل جائیں گے۔پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ قومی مسئلہ ہے جس میں پوری قیادت، سول سوسائٹی اور علماءکو بھی سامنے آنا پڑے گا۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری حکومت نے ابتدائی 100 روز میں ہی نئے قوانین کی تیار کرلی تھی۔انہوںنے کہاکہ سول اور کرمنل پروسیجر کورٹ میں ترامیم متوقع ہے۔ میں پہلا وزیر اعظم ہوں جسے چیف جسٹس نے دعوت دی ہے۔ شکر گزار ہوں کہ عدالت میں پیش نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کی کامیابی قانون کی حکمرانی ہی تھی۔ وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ معاشرہ ترقی کرتا ہے ¾جہاں قانون کی پاسداری ہو، کیوں کہ کسی بھی ملک کی ترقی کےلئے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی لازم و ملزوم ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی جمہوری حکومتیں صرف 5 سال کا سوچتی تھیں کہ اگلا الیکشن کیسے جیتیں۔ ان کے دور میں تمام حکومتی ادارے مفلوج تھے۔ان کی چھوٹی سوچ سے ہم پانی جیسے سنگین مسئلے میں پھنس گئے۔یہاں انتخابات ہوتے تھے قانون پر عملدرآمد نہیں ہوتا تھا۔میرے کانوں نے یہ بھی سنا کہ اچھا ہوا بنگلہ دیش الگ ہوگیا وہ بوجھ تھا۔ آج وہی بنگلہ دیش آگے کی طرف جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کا مقصد حکمرانوں کو قانون کے نیچے لانا ہے۔سی ڈی اے میرے نیچے ہے پھر بھی آپ کو بتاتا ہے عمران خان نے یہاں غلطی کی۔میرے ماتحت ادارہ سی ڈی اے آج عدالت کو بنی گا لہ کی صورتحال بتارہا ہے۔ ایسا پہلے نہیں تھا، جن بوتل سے نکل چکا ہے۔اب کوئی نہیں سوچے گا کہ وہ قانون سے بالاتر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں ادارے خود مختار ہو رہے ہیں۔ دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔ بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں۔قانون سازی کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment