مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نیب کے بارے بڑا بیان ۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب لاہور کے پاس کوئی ثبوت نہیں تاہم ہمارے خلاف جھوٹے گواہ بنائے جارہے ہیں۔ہائیکورٹ کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب لاہور کو ایک سال سے ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، 5 لوگ گواہان ہیں جو کہتے ہیں یہ نہیں ہو سکتا ۔ قیصر امین بیمار ہیں۔انہیں غلط پکڑا گیا۔ ان کا بیان بھی غلط ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری تحقیقات کسی اور اچھے افسر سے کرائی جائے۔ یہ لوگوں کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف جھوٹے گواہ بنا رہے ہیں ۔ عمران خان کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہے لیکن وہ وزیراعظم بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے کرایوں کو بڑھانا بلا جواز ہے۔ یہ عوام کو تنگ کرنے کے ہتھکنڈے ہیں۔نام نہاد 10،12ٹرینیں چلا کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment