مریم اورنگزیب کسی سے بھی مخلص نہیں ، وہ جھوٹی ہیں۔ عطا ءالحق قاسمی

معروف دانشور اور کالم نگار عطاءالحق قاسمی نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں۔وہ کسی سے بھی مخلص نہیں۔میرے خلاف کچھ نہ ملا تو پروگرام کے بجٹ کا کیس بنا دیا۔ بطور چیئرمین میرے پاس کوئی انتظامی اختیارات نہیں تھے۔ مرنے کے بعد بھی میری کتابیں گواہی دیں گی کہ میں کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ کچھ اور پردہ نشیں بھی ہیں جنہوں نے مجھ پر گند اچھالا۔ استعفے سے پہلے نواز شریف کو لکھا کہ ٹولے نے رکاوٹ ڈالی۔ استعفے میں بتایا تھا کہ ان لوگوں کی وجہ سے مستعفی ہو رہا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ نواز شریف کو پھنسانا چاہتے تھے۔پرویز رشید عظیم ہیں، سارا ملبہ خود پر لے لیا اور نواز شریف کو بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف فیصلے پر اپیل مسترد ہوئی تو جیل جاوں گا۔ 78 سال کے بوڑھے کو جیل میں ڈالنا ہے تو ڈال دیں۔ مریم اور نگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ عطاالحق قاسمی صاحب میرے بزرگ ہیں۔ ہمیشہ کی طرح ان کا بے حد احترام کرتی ہوں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment