متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر سرعام وزیراعظم عمران خان کی تصویروں والی گاڑیاں

متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر سڑکوں پر کافی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود تھیں جن پر قائد اعظم کے ساتھ ساتھ شیخ زاید بن سلطان اور وزیراعظم عمران خان کی تصاویر موجود تھیں۔تفصیلات کے مطابق 2 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا قومی دن پورے جوش و جذبے سے منایا گیا ۔اس موقع پر مخلتف تقریبات منعقد کی گئی اور مقامی افراد نے ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی سڑکوں پر بالخصوص شارجہ میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں نظر آئیں جن پر شیخ زید بن سلطان کی تصاویر قائد اعظم اور شیخ خلیفہ بن زید کی تصاویر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ موجود تھیں ،اس کے علاوہ ان گاڑیوں پر متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مبارکباد بھی دی گئی تھی ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment