ق لیگ اور اسلامی جماعت کے سمیت30 جماعتوں انتحابی نشان معطل ۔ اصل وجہ سامنے آگئی۔

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور قائد لیگ سمیت 30 سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات معطل کر دئیے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق انتخابی نشانات اخراجات اور ڈونرز کی تفصیل نہ دینے پر روکے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابی نشانات مانگی گئی تفصیلات دینے تک روکے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق جن سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات روکے گئے ان میں ق لیگ بلوچستان عوامی پارٹی ،جماعت اسلامی، تحریک لبیک،سنی تحریک، ایم ڈبلیو ایم،اسلامی جمہوری اتحاد،تحریک انصاف گلالئی شامل ہیں۔ ان تمام سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں تو انہیں آئندہ الیکشن میں انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment