غربت مٹاؤ پروگرام میں پہلا قدم ، شہریوں کو مرغے مرغیوں کی فراہمی شروع ۔ کہاں سے کیسے ملے گی؟

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غربت مٹانے اور معیشت میں بہتری کے لیے دی گئی تجویز کے تحت گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل باقاعدہ شروع کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے منصوبے کے تحت محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی نے ابتدائی طور پر 100 یونٹ شہریوں کو فراہم کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک یونٹ میں ایک مرغا اور 5 مرغیاں شامل ہیں جن کی قیمت 1200 روپے مقرر ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں 25 لاکھ یونٹس کی تقسیم کا ہدف رکھا گیا ہے ۔
یونٹ میں شامل مرغیوں کی عمر 85 روز ہے اور جلد انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی ترجمان مداحہ طارق کے مطابق مرغیوں کے یونٹ کے حصول کے لیے شہری لائیو اسٹاک دفتر سے فارم وصول اور جمع کراسکتے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment