وزیر خزانہ اسد عمرنے استعفیٰ دیا یا نہیں ؟ حقیقت سامنے آگئی۔۔

وزارت خزانہ نے وضاحت دی ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمرنے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے، بحث ہوتی رہتی ہے ۔ وزیر خزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کےلئے اڑا رہے ہیں۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ کا عبد الرزاق داؤد یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment