اتحادیوں کو خبردار کرتا ہوں کہ۔۔۔ وزیراعظم عمران خان ۔۔

وزیراعظم عمران خان نے احتساب کے معاملے پر رکاوٹ بننے والے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے معاملے پر کوئی اتحادی رکاوٹ بنا تو اتحاد ختم کردیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے مخلتف امور پر بات کی ۔احتساب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ احتساب سب کے لئےکی پالیسی پر اتحادی رکاوٹ بنے تو اتحاد سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں، مقصد تک پہنچنے کے لئے حکمت عملی بنانا پڑتی ہے، سیکیورٹی معاملات پر مشاورت ضروری ہوتی ہے، احتساب سب کیلئےکی پالیسی پر اتحادی رکاوٹ بنے تو پرواہ نہیں۔قانون سازی کیلئے زرداری اور نواز کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہونگے۔دوسری جانب اپنے وزراء کے احتساب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اگر انکا کوئی وزیر کسی گڑ بڑ میں ملوث ہوا تو اسے جانا ہو گا جبکہ انہوں نے اعظم سواتی کے حوالے سے بھی بات کی ۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے کیس میں کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔ اعظم سواتی کے معاملے پرجے آئی ٹی میں مداخلت نہیں کی۔کسی کو بچانےکیلیے کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔کسی کوتحفظ دینے کے لیے کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔بابراعوان نےخود اپنے عہدے سےاستعفا دیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر اعظم سواتی پر الزامات ثابت ہو گئے تو وہ خود استعفیٰ دے دیں گے۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ آپ اس کیس کی شفافیت پر کیسے شک کر سکتے ہیں ، آپ خود دیکھ لیں کی اعظم سواتی کے خلاف جتنی بھی تحقیقات ہوئی ہیں وی میرے ماتحت ہوئی اور اگر میں چاہتا تو کیا میں اس میں مداخلت نہین کر سکتا تھا ، میں بالکل مداخلت کر سکتا تھا مگر میں نے ایسا نہیں کیا ۔انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ تمام معاملات شفاف انداز میں چلیں اور جو قصور وار ہے اسکو سزا بھی ملے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment