اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے تحریک انصاف کی اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں ۔پیپلزپارٹی آخرکتنا عرصہ بھٹو کے پیچھے اپنی کرپشن اور جرائم کو چھپاتی رہے گی؟ خورشید شاہ کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ عوام کا مال لوٹ کر رات کو مرغی اور دن کو انڈے کھانے والے تحریک انصاف کی اصلاحات کے ایجنڈے سے سخت تکلیف میں ہیں۔ شاہ جی اور ان کے لیڈر نے پاکستان کے خزانے کو سونے کی مرغی سمجھ کر حلال کیا۔انہوںنے کہاکہ بھٹو صاحب نے ملک کو جوہری قوت بنانے کی بنیاد رکھی، شاہ جی اور ان کے لیڈروں نے صرف کرپشن کو پروان چڑھایا۔انہوںنے کہاکہ نسٹ کو نٹس کہنے والے شاہ صاحب کو نہیں پتا کہ ایگرو اکانومی کے جدید رجحانات کیا ہیں؟ انہوںنے کہاکہ” آو¿ مل کر بیٹھتے ہیں “شاہ صاحب کا یہ جملہ این آر او کی دعوت ہے۔انہیں پیار سے عرض کرتا ہوں”We are sorry“۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان روایتی وزیراعظم نہیں جو حکمران بن کر عوام کو اپنا غلام سمجھے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو وزیراعظم منتخب کرکے لٹیروں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام کا مال لوٹنے والوں کے مقدر میں اب مر غی ہے نہ انڈہ، صرف جیل کی دال ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment