وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود میدان میں آگئی۔ دورہ لاہور

وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ لاہور میں غریب افراد کےلئے زیر تعمیر ”شیلٹر ہوم“ پہنچ گئیں جہاں انہوں نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر بشریٰ عمران کی دوست فرح خان بھی ان کے ساتھ تھیں۔ قبل ازیں خاتون اول نے اپنا پہلا دورہ لاہور میں واقع یتیم خانے دارالشفقت کا کیا تھا جہاں انہوں نے بچوں کیلئے دوپہر کے کھانے کا اہتمام بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت بے گھر افراد کےلئے شیلٹر ہوم قائم کرنے کا پروگرام بنائے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں لاہور میں وزیر اعظم نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment