ناجائز منافع خوروں کیخلاف فوری کریک ڈاون شروع مہنگائی کے کیخلاف کریک ڈاون وزیراعظم ان ایکشن، بڑا فیصلہ کر لیا

مہنگائی کے بے قابو جن کو قابو کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے کریک ڈاون کرنے کا حکم، وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر فوری ایکشن میں آنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ کچھ ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے کے باعث مہنگائی کا ہوشربا طوفان آیا ہے۔
مہنگائی کے اس طوفان کے باعث غریب اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ مہنگائی کی ایک وجہ تو ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے، لیکن ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے کا فائدہ اٹھا کر ناجائز منافع خوری کی جا رہی ہے۔ اسی باعث اب اس معاملے کا خود وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کے طوفان کو قابو میں کرنے کیلئے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ناجائز منافع خوروں کیخلاف فوری کریک ڈاون شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر انہیں فوری کام پر لگایا جائے۔ جو لوگ ناجائز منافع خوری میں ملوث ہیں ان کیخلاف بنا کسی رعایت کے سخت سے سخت ایکشن لیا جائے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء کی کارگردگی کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرنے کے ساتھ ساتھ وزراء اور اراکین اسمبلی پر اداروں میں کسی بھی قسم کی مداخلت کرنے پر پابندی بھی لگا دی ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment