مزدوروں کی کم از کم تنخواہ کی حد مقرر کر دی، سندھ حکومت

سندھ حکومت نے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ کی حد مقرر کر دی ہے۔صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق سندھ بھر میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16ہزار 200 روپے ہوگی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے مزدوروں کے لیے اچھا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی کم از کم تنخواہ میں معقول اضافہ کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 16 ہزار 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس فیصلے کی منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کی گئی۔صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16ہزار 200 روپے ہوگی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ سندھ کابینہ نے تاکید کی کہ صوبائی حکومت کسی ملازم کو مقررہ کردہ تنخواہ سے کم ادائیگی نہیں کرے گی۔

علاوہ ازیں سندھ کابینہ نے ہنر مند مزدور کے لیے 17 ہزار سے 22 ہزار روپے تنخواہ مقرر کرنےکا فیصلہ کیا۔اس فیصلے پر مزدور کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کا فائدہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب اس پر عمل درآمد بھی کروایا جائے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment