Deutsche Bank Raid ،جرمن بینک ڈوئچے پر چھاپہ ، پانامہ پیپر کیس

پانامہ پیپر کیس کے سلسلے میں جرمن بینک ڈوئچے پر چھاپہ مارا گیا ہے۔پانامہ کیس اور منی لانڈرنگ میں ملوث ٹرمپ سمیت متعدد پاکستانی بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آج قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جرمن بینک ڈوئچے پر چھاپہ مارا گیا ہے۔چھاپہ ،پانامہ کیس اور منی لانڈرنگ میں ملنے والے شواہد کی بنیاد پر مارا گیا۔


اس چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈوئچے بینک کے حکام کا کہنا تھا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ اس وقت حکام ڈوئچے بینک کی متعدد دفاتر پر چھاپے مار رہے ہیں اور یہ چھاپے پانامہ کیس سے متعلق ہیں۔انکا کہنا تھا کہ جسیے ہی مزید معاملات سامنے آتے ہیں ہم اپنے صارفین کو آگاہ کردیں گے ۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس حوالے سے بینک کی جانب سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔


اس موقع پر پاکستان کے معروف صحافی شاہین صہبائی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈوئچے بینک کی ریڈ نے دنیا بھر میں پانامہ پیپر کمیونٹی کے لیے مصیبت کھڑی کر دی ہے۔امریکی ٹرمپ کے بارے میں فکر مند ہیں لیکن متعدد پاکستانیوں کی راتوں کی نیند بھی حرام ہوگئی ہے۔منی لانڈرنگ کا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے کہ پاکستان میں کس کو پکڑا جاسکتا ہے۔واضح ہو کہ ڈوئچے بینک یورپ کے ممتاز ترین بینکوں میں شمار ہوتا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment