لمبے اور خوبصورت بالوں کے لئے بہت ہی مفید اور آسان طریقہ کار 5 طرح کا ہیئر ماسک

کیا آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو مہنگے اور کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈکٹس کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں سے اپنے بالوں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں؟

تو یقیناً یہاں دیے گئے ماسک سے آپ کو خوب مدد ملے گی۔

ہم بہت وقت اور پیسا اپنے بالوں پر خرچ کرتے ہیں، لیکن پھر بھی بالوں پر وہ نتائج سامنے نہیں آتے، لیکن ہمارے کچن میں ایک ایسا اجزاء موجود ہے جو آپ کے بالوں کو بالکل ویسا بنا سکتا ہے جیسا آپ چاہتے ہیں۔

اور وہ اجزاء ہے کیلا جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔

یہاں کیلوں کی مدد سے تیار کردہ چند ایسے ہیئر ماسک بتائیں جارہے ہیں جس کی مدد سے آپ خشک اور روکھے بالوں سے نجات حاصل کرلیں گے:

  1. کیلے اور ایلو ویرا (کوار گندل)
    Image result for ‫کیلے اور ایلو ویرا‬‎

    اجزاء:

کیلے 2 سے 3 عدد

ایلو ویرا کے پتے 2 عدد

طریقہ:

ایلو ویرا کے پتے سے گودا نکال کر کیلوں کے ساتھ گرائنڈر میں پیس لیں، پیسٹ بننے کی صورت میں ہیئر کلر برش کی مدد سے اپنے سر کی جڑوں پر لگائیں، دو گھنٹے تک اس پیسٹ کو سر پر لگا رہنے دیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے سر دھولیں۔

  1. کیلے اور ناریل کا تیل
    Image result for ‫کیلے اور ناریل کا تیل‬‎

    اجزاء:

کیلے 2 عدد

ناریل کا تیل 2 کھانے کے چمچ

کوکونٹ ملک ایک چائے کا کھانے کا چمچ

طریقہ:

ایک پیالے میں کیلے کو چمچے کی مدد سے پیس لیں، اس میں ناریل کا تیل اور دودھ شامل کریں، اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں۔

اپنے بالوں کو حصے میں تقسیم کرکے جڑوں پر یہ پیسٹ لگانا شروع کریں، سر کو کسی ٹوپی سے کور کرلیں اور 30 منٹ تک لگے رہنے دیں۔

سر کو شیمپو کی مدد سے دھولیں۔

  1. کیلے اور پپیتا
    Image result for ‫کیلے اور پپیتا‬‎

    اجزاء:

کیلے 2 عدد

پپیتا 1/2 عدد

شہد 2 کھانے کے چمچ

طریقہ:

کیلوں اور پپیتے کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور پیس لیں، پھر اس میں شہد ملائیں اور پیسٹ کو جڑوں سے بالوں تک اچھی طرح لگائیں۔

شاور کیپ پہن کر اس پیسٹ کو آدھے گھنٹے تک لگے رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے دھو لیں۔

  1. کیلے اور دودھ
    Related image

    اجزاء

کیلے ایک عدد

دودھ 100 ملی لیٹر

طریقہ:

کیلے کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر بلینڈر میں پیس لیں۔

اس میں دودھ شامل کریں اور تب تک بلینڈ کریں جب تک پیسٹ نہ بن جائے۔

اس ماسک کو اپنے سر کی جڑوں سے سروں تک لگائیں اور 30 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

شیمپو کی مدد سے سر اچھی طرح دھو لیں۔

  1. کیلے اور شہد
    Image result for ‫کیلے اور شہد‬‎

    اجزاء:

کیلا ایک عدد

شہد آدھا کھانے کا چمچ

طریقہ:

کیلے کو اچھی طرح پیس لیں، اس میں شہد کو اچھی طرح مکس کریں۔

حصوں میں بالوں کو تقسیم کریں، اس ماسک کو جڑوں سے سروں تک لگائیں، بالوں کی ٹپس پر اچھی طرح پیس کو لگائیں، 20 سے 30 منٹ تک پیسٹ لگا رہنے دیں، نیم گرم پانی اور شیمپو کی مدد سے سر دھولیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment