خاموشی نواز شریف کی بول شاہد خاقان عباسی پڑے ۔ خاموشی کے بارے سب بتا دیا!

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قائد ن لیگ نوازشریف کی خاموشی کی وجہ بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پیشیاں بھگت رہے، اس لیے خاموش ہیں، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، سیاستدان کبھی خاموش نہیں رہتے۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چودھری نثار علی خان کمرے کی باتیں ٹی وی پر لے آئے ہیں تو یہ مناسب بات نہیں۔کمرے کی باتیں کمرے میں ہی رہنی چاہئیں۔ بہت سی میٹنگز ہوتی ہیں بہت سی باتیں ہوتی ہیں، کوئی ایسی بات ہے جو مجھے یاد نہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاستدان نے اتنی پیشیاں نہیں بھگتیں جتنی نواز شریف نے بھگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو خاموش نہیں ہوناچاہئے، سیاستدانوں کی خاموشی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب خاموش نہیں ہیں۔عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی سو روزہ کارکردگی پر کہا ہے کہ 100دن ہوگئے ہیں 100دن اورلے لیں، ہوا کچھ نہیں اگر کچھ ہوا ہے توآپ بتا دیں

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment