ایم کیو ایم پاکستان سوگ میں ڈوب گئی ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی انتقال کر گئے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی اپوزیشن جماعت ایم کیو ایم پاکستان سوگ میں ڈوب گئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی انتقال کر گئے ہیں۔ کراچی کے صوبائی حلقہ پی ایس 94 لانڈھی سے ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد وجاہت سرطان کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی محمد وجاہت طویل عرصے سے سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔اس حوالے سے ترجمان ایم کیوایم کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر دارالعلوم کورنگی میں ادا کی گئی اور تدفین کورنگی نمبر ایک قبرستان میں کی گئی۔ کنوئیر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے محمد وجاہت کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد وجاہت نہ صرف ایم کیو ایم بلکہ پوری قوم کا سرمایہ تھے، اآج ایم کیو ایم ایک سچے، ایماندار اور باہمت شخص سے محروم ہو گئی۔ جبکہ محمد وجاہت کے انتقال پر دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین کی جانب سے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment