ایسی تبدیلی جو پاکستان کے 71 سالوں میں نہ آئی پہلی دفعہ

پاکستان کی 71 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خواجہ سرا کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علی لیلیٰ نامی خواجہ سرا نے گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار سے ملاقات کی اور خواجہ سراؤں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس نے مسائل سننے کے بعد ماتحت افسران کو خواجہ سراؤں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ علاوہ ازیں ترجمان پولیس کے مطابق علی لیلیٰ کوخیرسگالی کے طورپراسلام آبادٹریفک پولیس دفتر بھجوایا گیا، جہاں لائسنس کے حصول کےلئے تمام دستاویزی کارروائی اور ٹیسٹ کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیاگیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment