4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری۔ غربت مٹاؤپروگرام۔

وزیراعظم عمران خان نے غربت مٹاؤپروگرام کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لینے کی منظوری دے دی، غربت مٹاؤپروگرام کیلئے قرض عالمی بینک سے لیا جائے گا،اجلاس میں نیا پاکستان منصوبے کیلئے 5ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا ۔جس میں وفاقی وزراء سمیت اقتصادی مشاورتی کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے عالمی بینک سے غربت مٹاؤپروگرام کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالرقرض لینے کی منظوری دے دی۔اسی طرح اجلاس میں نیا پاکستان منصوبے کیلئے 5ارب روپے مختص کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں حکومت کے پہلے 100دنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے سمیت تعلیم ، صحت کے حوالے سے بھی فریم ورک تشکیل دیا گیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment