3 ہزار سال قدیم خاتون کی لاش دریافت۔

مصر کے جنوبی علاقے لیکسور میں مقبرے سے 3 ہزار برس پرانی خاتون کی حنوط شدہ لاش دریافت ہوئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ماہرین نے دریائے نیل کے مغربی کنارے سے 2 پتھر کے تابوت دریافت کیے گئے جس میں سے ایک کو گزشتہ ماہ کھول دیا گیا تھا۔باقی ماندہ ایک تابوت کو کھولا گیا تو اس میں سے خاتون کی حنوط 3 ہزار سال قدیم لاش برآمد ہوئی۔وزیر برائے آثار قدیمہ خالد العنانی کا کہنا تھا کہ محکمے کی جانب سے جاری ایک مشن کے دوران مقبرے دریافت ہوئے جس کا آغاز اپریل میں کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ دریافت ہونے والے مقبروں میں سے 3 کو بلیوں اور ایک مقبرہ مجسمے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment