1965 کی جنگ کا جذبہ ڈیمز کی تعمیر میں نظر آیا

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کی تعمیر کے لئے بچوں سے لے کر بڑوں تک کا جذبہ ایسا ہے جو 1965 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔برمنگھم میں ٹی وی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ڈیم فنڈ مہم بہت کامیاب رہی ہے،ڈیمز کی تعمیر کے لئے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پ±رجوش ہیں۔یہ کوئی عام صورت حال نہیں بلکہ باقاعدہ مہم بن گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا۔چیف جسٹس نے پاکستان کی آبادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا 13 دسمبر کو کانفرنس ہوگی۔ آبادی پر قابو پانے اور منصوبہ بندی کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں وزیراعظم شامل ہوں گے ۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment