کرتارپورباڈر کھلنا، احسن اقبال نے آرمی چیف کے بارے کیا موقف اپنایا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء احسن اقبال نے کرتارپورکوریڈور کا کریڈٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرتارپورکوریڈورپر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دوٹوک مئوقف اپنایا جس سے معاملات آگے بڑھے، محترمہ بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے دور میں بھی کوریڈور کے حوالے سے کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی میں آسانی ہوگی۔ دنیا بھر سے مذہبی ٹورازم کو تقویت ملے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کوریڈور سے پاک بھارت تعلقات کی بہتر ہوں گے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے دو وزرا کو بھیجنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو مثبت قرار دیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے امن کے قدم پر بھارتی جواب مثبت ہے۔وزیرعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور راہداری کا افتتاح کریں گے جو بھارتی ضلع گورداسپور کے ڈیرا بابا نانک کو پاکستان میں گوردوارا کرتارپور صاحب سے منسلک کرے گا اور بھارتی سکھوں کو یہاں تک پہنچنے کے لیے ویزا فری رسائی ہوگی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment