وزیراطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی جائیداد کے بارے خود ہی اہم انکشاف کر دیا۔

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کی جائیداد کو جائز قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خانم ورکنگ خاتون اور ایک ایک پیسے کی منی ٹریل ہے، علیمہ خانم نے قانون کے تحت اپنی جائیداد ریگولرائز کروائی ہے،اسحاق ڈار بھی آئیں اور ذرائع آمدن بتا کرجائیداد ریگولرائز کروالیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ عمران خان نے ا اسٹریٹجک ری تھنکنگ کے ضمن میں یوٹرن کی بات کی، جو لیڈر ”اسٹریٹجک ری تھنکنگ“ نہیں کرے گا وہ پاگل ہی ہوگا۔ ہمارے میڈیا کو چاہیے کہ اسٹریٹجک ری تھنکنگ کرے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے سوال پر کہا کہ مجھے علیمہ خانم کا ایک بھی بیان دکھا دیں کہ وہ بیرون ملک دولت سے انکاری تھیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پیسے کماتے ہیں لوگوں کو حق حاصل ہے کہ وہ بیروم ملک جاکر جائیداد خریدیں۔ان کو حق حاصل ہے کہ وہ بیرو ن ملک جاکر جیٹ طیاروں میں سفر کریں ، اقامے بھی رکھیں۔ لیکن کسی کولوٹ مار کے پیسے سے یہ سب کچھ کرنا حق حاصل نہیں ہے۔ جائز پیسے سے کومرضی خریدیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ فواد چودھری نے ایک سوال پر کہا کہ علیمہ خانم کے پاس ایک ایک پیسے کی منی ٹریل ہے کیونکہ وہ ورکنگ خاتون ہیں۔
لیکن مجھے نہیں پتا کہ انہوں نے کبھی وزارت عظمیٰ سے فائدہ اٹھایا ہے۔علیمہ خانم حکومت یا تحریک انصاف میں نہیں ہیں۔علیمہ کے پیسے قابل جواز ہیں مجھے بتائیں کہ انہوں نے کب جائیداد سے انکار کیا؟ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا کہ علیمہ خانم نے اپنی جائیداد ریگولرائز کروائی ہے۔ ریگولرائز کا ایک قانون ہے۔اپنے ذرائع آمدن بتائیں اور پیسے ریگولرائز کروالیں۔ اسحاق ڈار بھی آجائیں وہ بھی کروا لیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment