شہباز شریف کا سٹی اسکین کے 3ٹیسٹ مکمل ۔ ڈاکٹر نے کیا کہہ دیا؟

قومی ا سمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سٹی اسکین کے 3ٹیسٹ مکمل ہوگئے۔ میڈکل بورڈ پیر کو تینوں سٹی اسکین کا جائزہ لے گاجس میں انکے جسم میں دوبارہ سرطان پھیلنے کا معائنہ ہو گا۔ نیب ٹیم کی حفاظتی تحویل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کواسلام آباد کے ایف ایٹ مرکز میں واقع نجی اسپتال میں سٹی اسکین کرانے کے لئے لایا گیا ۔سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے ۔میڈکل بوارڈ نے شہباز شریف کے سینے ،پیٹ اور ناف کے3 سٹی اسکین سمیت مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کئے جس کے بعد نیب کی ٹیم دوبارہ شہباز شریف کو منسٹر انکلیو لے کر واپس چلی گئی ۔ میڈکل بورڈ شہباز شریف کے تینوں سٹی اسکین کا جائزہ لیکر فیصلہ کرے گا کہ انکے جسم میں سرطان کس حد تک پھیل چکا ہے۔ اسکے مطابق میڈسن تجویز کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ 4رکنی میڈکل بورڈ نے گزشتہ روز شہباز شریف کا سٹی اسکین کرانے کی تجویز دی تھی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment