محکمہ اینٹی کرپشن کا لیگی ایم این اے رانا مبشر کے ڈیرے پر چھاپہ

محکمہ اینٹی کرپشن نے رانا مبشر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ہے۔رانا مبشر اپنا موبائل فون بند کر کے روپوش ہو چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں اربوں روپے کا فراڈ سامنے آیا ہے ،محکمہ اینٹی کرپشن کو اس میگا اسکینڈل میں ن لیگی رہنما اور ایم این اے رانا مبشر کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے تھے۔
جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے انکو حراست میں لینے کا فیصلہ کیا تاکہ ان سے پوچھ گچھ کے بعد معاملے کو آگے بڑھایا جائے۔
اسی سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ان کے ڈیرے پر چھاپہ مارا ہے تاہم اس حوالے سے جو اطلاعات سامنے آئی ہیں ان کے مطابق اینٹی کرپشن کے چھاپے سے پہلے ہی رانا مبشر فرار ہو چکے تھے ۔اس دوران جب محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انکا فون بھی بند تھا تاہم محمکہ اینٹی کرپشن نے اس سلسلے میں دیگر جگہوں پر بھی چھاپے مارنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ جلد از جلد رانا مبشر کو حراست میں لیا جا سکے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment