عمران خان اگلے دس سال تک وزیراعظم رہیں گے۔ بڑی پیشنگوئی کس نے کر دی؟

بینظیربھٹو کی زندگی میں یوسف رضا گیلانی کی وزارت اعظمیٰ کی پیشنگوئی کرنے والے ماہر نجوم عمرفاروق نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اگلے دس سال تک وزارت اعظمیٰ کی کرسی پر موجود رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے ماہر علم نجوم عمر فاروق کی پیشنگوئی اپنے پروگرام میں سنا دی ۔وہ نجی ٹی وی پر شو کر رہے تھے ،انکا کہنا تھا کہ آج میں آپکو ایسی خبر دینے جا رہا ہوں جس کی کسی کو بھی توقع نہیں ،انہوں نے بتایا ملتان کے ایک ماہر علم نجوم عمرفاروق ہیں ۔یہ وہی عمر فاروق ہیں جنہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی میں یوسف رضا گیلانی کو خوشخبری سنائی تھی کہ اگلے وزیر اعظم وہ ہوں گے جس پر یوسف رضا گیلانی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو محترمہ زندہ ہیں اور آصف زرداری صاحب بھی موجود ہیں تو ایسے میں مجھے وزارت اعظمیٰ کیسے مل سکتی ہے جس پر ماہر نجوم عمر فاروق کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میں نہیں کر سکتا لیکن اگلے وزیر اعظم آپ ہی ہوں گے۔چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ اسی ماہر نجوم نے پیشنگوئی کی ہے کہ عمران خان اگلے دس سال تک وزیر اعظم رہیں گے اور وہ اپنے دور میں معاملات کو عدل و انصاف کے طریقے سے چلائیں گے۔ماہر نجوم کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں غریبوں کی حالت میں تبدیلی آئے گی۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment