ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت نے ایف آئی کو ملزم کو 5 روز کے بعد عدالت کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی اور آئندہ سماعت پر ملزم سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ اور ملزم کی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کر لی۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت سے گرفتار کر لیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment