ڈاکٹر شاہد مسعود کا اہم پیغام ، میڈیا اور سوشل میڈیا کو خبردارکرتا ہوں کہ۔۔۔

سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو خبردار کیا ہے کہ آج کے بعد پاکستان میں میڈیا اور سوشل میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا، ابتدا مجھ سے ہوئی ہے میڈیا میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں سے آمدن اور اثاثو ں کے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ میرا اپنے ساتھیوں اور دوستوں کو پیغام ہے چاہے وہ میری بات سے اتفاق کریں یا اختلاف کریں ، ایک بات ذہن میں رکھیں کہ یہ میرا اپنا تاثر ہے غلط بھی ہوسکتا ہے۔
آج کے بعد پاکستان میں میڈیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔مجھ پر پی ٹی وی میں آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ ابتدا مجھ سے ہوئی ہے میڈیا میں کام کرنے والے تمام ساتھیوں سے آمدن اور اثاثو ں کے بارے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
اسی طرح یہ بھی ذہن میں رکھیں کہ ملک کے جس طرح کے حالات ہیں یہ بات ذہن میں رکھیں سوشل میڈیا پر بھی کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment