شہباز شریف بالکل ٹھیک ہیں انہیں کینسر نہیں ہے ۔ ڈاکٹر نے مزید رپورٹ جاری کردی۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے متعلق گذشتہ روز انکشاف ہوا کہ ان کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات پائی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے اسلام آباد کے سرکاری اسپتال پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے مسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر کی رہائش گاہ پر شہباز شریف کا طبی معائنہ کیا۔
پولی کلینک کے میڈیکل بورڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو فٹ قرار دیا اور کہا کہ شہباز شریف فٹ ہیں اور انہیں کینسر نہیں ہے۔ پولی کلینک کے سینئر ڈاکٹر عرفان،ڈاکٹر نوید ڈاکٹر حامد اور ڈاکٹر نیاز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے بیماری کی مزید تشخص کے لئے فل بورڈ تشکیل دینے کی سفارش بھی کی جس کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف کو دوسری بیماریوں کی دوائیں جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ نے شہباز شریف کے سی ٹی اسکین سمیت دیگر ٹیسٹ کروانے کی سفارش بھی کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کا سی ٹی اسکین کل اسلام آباد میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز نے کہا کہ شہباز شریف کے مزید کچھ ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد دوسری میڈیکل رپورٹ منظر عام پر لائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
شہباز شریف کی بلڈ رپورٹ میں کینسر کی علامات ظاہر ہوئیں۔ کینسر کی تشخیص شہباز شریف کے خون کے تجزیے کی رپورٹ میں ہوئی۔ ٹیسٹ شہباز شریف کے گلے میں تکلیف کے باعث کروائے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے خون میں ایڈینو کارسنائیڈ نوڈیول کی مقدار 688 پائی گئی۔جس پر ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو فوری طور پر سی ٹی اسکین کروانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment