خادم حسین رضوی 30 روز کے لیے نظر بند

ڈپٹی کمشنر لاہور نے خادم حسین رضوی کو 30 روز تک نظر بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ایل پی کے سربراہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا تھا جس کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے بھی کی تھی۔خادم حسین رضوی کے ساتھ ساتھ ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پولیس نے سیکڑوں کی تعداد میں کارکنان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر ٹی ایل پی کے 490 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں راولپنڈی سے 158، کراچی سے 154، اسلام آباد سے 100، جہلم سے 55، اٹک سے 18 اور چکوال سے 5 افراد شامل ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment