31 دسمبر کے بعد کون سے موبائل فونز پاکستان میں بند ہونے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ، فواد چوہدری کا بڑا اعلان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں کابینہ کے اجلاس سے متعلق بتایا کہ پاکستان میں 8 کروڑ موبائل ٹیکس ادائیگی کے بعد درآمد ہوتے ہیں تاہم ملک میں ہر سال ڈھائی ارب روپے کے موبائل اسمگل کیے جاتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں استعمال شدہ درآمدی موبائل کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہوتی لیکن پاکستان کی تمام مارکیٹوں میں (نان ٹیکس پیڈ) موبائل فون میسر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کابینہ نے ڈی آئی آربی ایس نظام متعارف کرنے کی منظوری دی ہے جس کے تحت 31 دسمبر کے بعد اسمگل کیے جانے والے تمام موبائل پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
اس حوالےسے انہوں نے واضح کیا کہ مارکیٹ میں پہلے سے موجود اسمگل شدہ موبائل پر کوئی پابندی نہیں ہوگی تاہم 31 دسمبر کے بعد اسمگل کیے گئے کسی بھی نئے موبائل پر پابندی ہوگی‘

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment