کراچی قونصلیٹ پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار اسلم اچھو کا کون ہے؟ اور اس وقت کہا ہے؟ بڑی خبر

کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے کا ذمہ دار اسلم اچھو کا سراغ مل گیا ہے۔اسلم اچھو اس وقت بھارت میں موجود ہے اور دہلی کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج صبح دہشتگردوں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی کوشش کی جسے پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا۔ دہشتگردوں سے مقابلے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے۔حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا بھی شامل تھے جو ویزہ لگوانے کی غرض سے کراچی آئے تھے۔ جبکہ قونصلیٹ پر حملہ کرنے آئے تینوں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ کراچی میں چینی قونصلیٹ کے قریب حملہ کرنے والے تینوںدہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی تھی۔تینوں دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ دہشتگرد ازل خان ، رازق اور رئیس کو بھی لاپتہ سمجھا جاتا تھا۔تینوں دہشتگردوں کو پولیس اور رینجرز کی جوابی کارروائی میں جہنم واصل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی جماعت بلوچ لبریشن آرمی کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔ کالعدم تنظیم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی اور تینوں دہشتگردوں کی تصاویر بھی جاری کی تھیں جس پر ٹویٹر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور کالعدم تنظیم کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔اس حوالے سے تازہ ترین خبریہ ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ مل گیا۔اس شخص کی شناخت اسلم اچھو کے نام سے ہوئی ہے اور یہ شخص بلوچستان لبریشن آرمی کا باغی کمانڈر ہے اور اس وقت بھارت کے دارلحکومت دہلی کے اسپتال میکس میں زیر علاج ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment