چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی براہ راست کوریج دیکھانے پر22 چینلز کونوٹس

پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ‘پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی غیرذمہ دارانہ میراتھن کوریج کرنے پر 22 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کرکے 30 نومبر تک جوب دہی کا حکم دیا ہے’۔اعلامیے کے مطابق ‘ٹی وی چینلز کا یہ اقدام پیمرا آرڈیننس اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی ہے اور متعدد بار اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو ہدایات بھی جاری کی ہیں’۔
چینلز کی کوریج کی وضاحت کرتے ہوئے پیمرا کا کہنا ہے کہ ‘اس طرح کی نامناسب کوریج سے نہ صرف ناظرین ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں خوف کی کیفیت کو بڑھانے کا بھی باعث بنتے ہیں’۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ ‘عالمی میڈیا ایسے مواقع پر کوشش کرتا ہے کہ کوئی ایسا مواد نشر نہ ہو جو معاشرے میں خوف پھیلانے کا باعث بنے’۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment