ملک میں سونے کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر

پاکستان میں فی تولہ (بارہ گرام) سونے کی قیمت 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو کر 63 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے سے 54612 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد 62 ہزار 900 روپے کا ہوگیا تھا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے