تحریک لبیک کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دی گئیں۔ 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال کے پیش نظر گرفتاریاںکی جا رہی ہیں۔

حکومت نے 25 نومبر کو دی جانے والی احتجاجی کال کے پیش نظر پنجاب بالخصوص راولپنڈی سے تحریک لبیک کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کی جانب سے کارکنان کو 25 نومبر کی کال دی گئی ہے۔اس کال کے پیش نظر حکومت نے بھی کمر کس لی ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے معروف صحافی مبشر زیدی نے ٹوئیٹ کیا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ حکومت نے تحریک لبیک کی جانب سے 25 نومبر کے لیے دی جانے احتجاجی کال کے پیش نظر تحریک کے کارکنان کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ تحریک لبیک کے متحرک کارکنان کو مل بھر بالخصوص راولپنڈی سے حراست میں لیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ عدالت نے فیض آباد کیس کا فیصلہ بھی ایک جانب محفوظ کیا ہوا ہے تو دوسری جانب لندن میں موجود چیف جسٹس سے جب پوچھا گیا کہ سیاستدانوں کے خلاف تو توہین عدالت کی آڑ میں بہت کچھ کیا جارہا ہے تو وہ انتہا پسند جنہوں نے سر عام گالیاں دیں اور کفر کے فتوے لگائے تو ان کے خلاف کیا ہوگا تو اس پر انکا کہنا تھا کہ آپ بہت جلد ہمارے اقدامات دیکھ لیں گے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment