بھائی کے زمینوں پر قبضے اور بہنوئی پر قتل کے الزام! شہریار آفریدی نے کیا رد عمل اپنایا؟ صحافیوں کے سوالوں کے سوال

زیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے بھائی کے زمینوں پر قبضے اور بہنوئی پر قتل کے الزام کے سوال پر میڈیا نمائندوں سے وقتی طور پر جان چھڑانے میں ہی بھلائی سمجھی، میڈیا نمائندوں نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ کے بھائی پر زمین پر قبضے اور بہنوئی پرقتل کا الزام ہے کچھ بتائیں گے؟ جس پر شہر یار آفریدی جواب دیے بغیر ہی وہاں سے چلے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی میڈیا نمائندوں کے سوال پر بھاگنے پر کیسے مجبور ہوگئے۔ان سے سوال کیا گیا کہ سربتائیں گے کہ ایک خاتون نگہت آفریدی آپ کے بھائی پر الزام لگ رہا ہے کہ انہوں نے زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔آپ کے ایک اور عزیز پر الزام لگایا جارہا ہے کہ وہ قتل میں ملوث ہیں۔سر آپ وزیرمملکت برائے داخلہ ہیں اس طرح نظرانداز نہ کریں آپ کوسوال کا جواب دینا پڑے گا۔ تاہم شہریار آفریدی میڈیا نمائندوں کو نظرانداز کرتے ہوئے چلے گا۔ ایک صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ لگتا مشکل سوال ہے اس لیے وزیرمملکت برائے داخلہ جواب نہیں دے پارہے ہیں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment