این آر او لینے والے لندن سے آکر اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل نہیں جاتے۔نوازشریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہاہے کہ این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں، این آر او کرنے والا لندن سے آکر جیل نہیں جاتا۔ العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اکیلا نہیں بلکہ بیٹی کے ساتھ جیل گیا ہوں۔انہوں نے صحافیوں سے سوال کیا کہ پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنانے والے شخص سے ایسا سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟ نواز شریف نے کہا کہ میں ایٹمی دھماکے کرنے کا فیصلہ نہ کرتا تو جنوبی ایشیا میں صرف ہند ہی ایٹمی طاقت ہوتا۔ ایٹمی دھماکے نہ کرنے کا فیصلہ کرتا تو ہمیں ہر طرف سے جارحیت کا سامنا رہتا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment