ملک بھر میں جشن ولادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جوش اور جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں جشن ولادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جوش اور جذبے سے منایا جارہا ہے . سرکاری سطح پر تقریبات کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا‘ وفاق میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی ، فضاتوپوں کی گونج اورنعرہ تکبیراللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھی.
صبح بہاراں کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی ،اجتماعی دعاؤں ، قصیدہ بردہ شریف اور درود و سلام سے ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر سے جلوس برآمد ہونگے اور میلاد کی محافل اور سیرت النبیﷺ کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی جن سے علماءکرام خطاب کریں گے.
ملک بھر میںہر چھوٹے بڑے شہر، قصبے ، کوچے، بازار، چوراہے برقی قمقموں سے منورکیے گئے ہیں اور ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے، اس کے علاوہ ملک بھر کی تمام اہم سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوں، مارکیٹوں اور بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیاہے.
جشن عید میلاالنبیﷺ کے موقع پر کراچی سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جلوس اور ریلیوں کی سیکورٹی کے لیے پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں. عید میلادالنبی ﷺ کو مسلم امہ نہایت عقیدت و احترام سے مناتی ہے اور دنیا بھر کے مسلمان اس موقع پر اپنے پیارے نبیﷺ کی سیرت مبارکہ پر چلنے کا عہد کرتے ہیں‘ حضور پرنورﷺ نے مسلمانوں کو محبت، بھائی چارے، اخوت، عفوودرگزر کا درس دیا.

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment