ملائشیا پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا تاریخی استقبال

وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کے 2 روزہ دورے پرکوالالمپور پہنچ چکے ہیں۔اس دورے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات کریں گے۔
اس دوران وہ اہم ترین کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور انکو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم کے کوالالمپور پہنچنے پر انکا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment