اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوجائے

ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس دن سے حکومت آئی ہے سب ایک عجیب طریقے سے ’جمہوریت‘ کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ’جمہوریت‘ کو نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے جمع ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شور مچانے والوں کو معلوم ہے کہ انہیں جیلوں میں جانا ہے، مزید کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بہت جلدی میں ہے کہ حکومت گرجائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہوگی جس میں کسی کو نہ کوئی این آر او ملے گا اور نہ ہی کوئی مک مکا ہوگا بلکہ سب چوروں کو جیل میں ڈالا جائے گا۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment