12 ربیع الاول کے سلسلے محفل میلاد کے اجتماع پرحملہ 70 کے قریب لوگ جاں بحق ہوگئے۔

عید میلاد النبیﷺ کے اجتماع پر حملہ، متعدد جاں بحق، افغان دارالحکومت کابل میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں علماء کے اجتماع پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 70 کے قریب لوگ جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا پڑوسی ملک افغانستان عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خون میں نہا گیا ہے۔ افغانستان میں عید میلاد النبیﷺ کے اجتماع پر حملہ کیا گیا ہے۔
افغان دارالحکومت کابل میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں علماء کے اجتماع پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 70 کے قریب لوگ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ سینکڑوں افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کود کش بتائی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز کی جانب سے گھیرے میں لے لیا گیا۔ افغان ذرائع ابلاغ کا بتانا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں افغانستان کے کئی نامور علماء جاں بحق ہوگئے ہیں۔ خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔ تاہم افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دہشت گرد حملے میں افغان طالبان کی بجائے کسی اور ہی قوت کا ہاتھ معلوم ہوتا ہے۔

اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

یہ بھی پڑھیے

Leave a Comment